جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان اختر فاروق کی زیر صدارت انچارج جے ٹی ٹی، انچارج پی او ٹیم اور انچارج پنک اسکواڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی کینٹ ڈاکٹر خدیجہ عمر نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں متعلقہ ٹیموں کی کارکردگی، پیشہ ورانہ امور اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سی پی او اختر فاروق نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ ٹیموں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور فرائض کی ادائیگی میں مستعدی اختیار کرنے پر بھی زور دیا۔سی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کی روک تھام اور عوام کو بہترین پولیس سروسز فراہم کرنا ملتان پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ اس مقصد کے لیے تمام افسران باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ٹیمیں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کریں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مربوط انداز میں اقدامات جاری رکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments