ڈاکٹر عامر اسماعیل کا بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش

 ڈاکٹر عامر اسماعیل کا بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش

ڈاکٹر عامر اسماعیل کا بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش ماحولیاتی پائیداری، آبی وسائل کے تحفظ پر تحقیق پیش، نظامت کا اعزاز بھی حاصل

شجاع آباد (نامہ نگار) شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے محقق ڈاکٹر عامر اسماعیل نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس اینڈ انڈسٹریل ایکسپو 2026 میں اپنا تحقیقی مقالہ بطور اورل پریزینٹر پیش کیا، جسے ملک بھر سے شریک نامور محققین، ماہرینِ تعلیم اور انڈسٹری پروفیشنلز نے سراہا۔ تفصیلات کے مطابق کانفرنس کا عنوان ‘‘بدلتی آب و ہوا میں پائیدار فوڈ سسٹمز، کلائمیٹ ریزلینٹ فوڈ سیکیورٹی کی جانب پیش قدمی  تھا۔ ڈاکٹر عامر اسماعیل نے اپنے مقالے میں آر او ریجیکٹ واٹر کو ضائع ہونے والے پانی سے قیمتی آبی وسائل میں تبدیل کرنے ، پانی کے تحفظ، وسائل کے مؤثر استعمال اور ماحولیاتی پائیداری پر مبنی فریم ورک پیش کیا۔ کانفرنس میں ملک بھر سے نامور محققین، ماہرینِ تعلیم اور انڈسٹری پروفیشنلز نے شرکت کی، جہاں تحقیقی نتائج، سائنسی نظریات اور تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔ ڈاکٹر عامر اسماعیل کو اس بین الاقوامی تقریب کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی نظامت کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ اس موقع پر آرگنائزنگ ٹیم، بالخصوص پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، پروفیسر ڈاکٹر مبشر حسین اور پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر کی کاوشوں کو سراہا گیا اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...