وہاڑی : یتیم بچے پر مبینہ قاتلانہ حملے ، اہل خانہ کا احتجاج

 وہاڑی : یتیم بچے پر مبینہ قاتلانہ حملے ، اہل خانہ کا احتجاج

وہاڑی : یتیم بچے پر مبینہ قاتلانہ حملے ، اہل خانہ کا احتجاج وراثتی جائیداد کے تنازع پر 3 مرتبہ فائرنگ کا الزام، فوری کارروائی کا مطالبہ

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) موضع کوٹ غلام قادر کے رہائشی 12 سالہ یتیم بچے علی حسنین پر وراثتی جائیداد کے تنازع کے باعث مبینہ طور پر تین مرتبہ قاتلانہ حملوں کا انکشاف ہوا ہے ، جبکہ بچے کے اہل خانہ نے پولیس پر کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق علی حسنین اپنے والد کی وفات کے بعد کروڑوں روپے مالیت کی زرعی اراضی اور قیمتی کمرشل دکانوں میں وراثتی حصے کا حق دار ہے ۔ اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بچے کی سوتیلی والدہ مبینہ طور پر اس کی وراثتی جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اور اسی مقصد کے لیے نامعلوم افراد کے ذریعے اسے قتل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اہل خانہ کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے علی حسنین پر اب تک تین مرتبہ فائرنگ کی جا چکی ہے ، تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان سنگین واقعات کے باوجود تھانہ لڈن پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔ چند روز قبل بھی نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر بچے پر فائرنگ کی، جس کے بعد اس کی خالہ سعدیہ نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ لڈن میں درخواست دی، ۔ اہل علاقہ اور سول سوسائٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے ، پولیس کی مبینہ غفلت کی تحقیقات کرائی جائیں، بچے اور اس کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے اور فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ تاہم ان الزامات کے حوالے سے متعلقہ پولیس اور دیگر نامزد فریقین کا مؤقف سامنے نہیں آسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...