خانیوال : پارکوں کی بحالی اور تزئین وآرائش کا کام تیز
خانیوال : پارکوں کی بحالی اور تزئین وآرائش کا کام تیز ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کا مختلف پارکوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور معیار کا جائزہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن کے تحت خانیوال میں پارکوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کے کام تیز کر دیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے سٹی پارک، فضل پارک اور نشاط جھیل کا دورہ کرکے ترقیاتی و بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فضل پارک اور نشاط جھیل میں ٹریکس، کیفے ٹیریا، سپورٹس ایرینا اور آبشار کے کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، جبکہ سٹی پارک میں تزئین و آرائش کے کاموں سے متعلق بریفنگ لی اور تعمیراتی مٹیریل کے معیار کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پارکوں کو جدید خطوط پر استوار کرکے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں اور پارکوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے شجرکاری بھی کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کاموں میں معیار برقرار رکھنے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments