وہاڑی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

 وہاڑی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

وہاڑی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہگھریلو سلنڈر 5100 سے 6600 روپے کا ہوگیا، صارفین کا کارروائی کا مطالبہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں عدم استحکام کے باعث گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک ہی روز میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا، جبکہ گیس کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ تفصیل کے مطابق صارفین محمد طارق ملک، رائے اشفاق کھرل، باؤ اسلم، شیخ مجید سالک، سہیل بھٹی اور شیخ فضل الرحمن نے بتایا کہ ایران بارڈر کی بندش کو جواز بنا کر ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اچانک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ ان کے مطابق گھریلو سلنڈر پہلے 5100 روپے میں دستیاب تھا، جس کی قیمت دوپہر کے وقت 5800 روپے اور عصر کے بعد اچانک 6600 روپے تک پہنچ گئی۔ صارفین نے بتایا کہ انتظامی افسران اور پیرا حکام کی ممکنہ کارروائی کے خوف سے بیشتر گیس ڈیلرز اور دکانداروں نے دن بھر دکانوں کے شٹر بند رکھے اور گیس کی فروخت معطل رکھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...