دو مشتبہ افراد سے ایک کلو 750 گرام چرس برآمد
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس نے گشت کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر ایک کلو 750 گرام چرس برآمد کرلی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے گشت کے دوران مشتبہ شخص شفیق دشتی کو روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ایک دوسری کارروائی میں پولیس نے 15 موری کے قریب کوٹ قطب کے رہائشی عدیل سلیم کو روک کر جامہ تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے دونوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments