مہنگی بجلی اور اضافی بل، شہری مالی بوجھ تلے دب گئے
دھنوٹ (نامہ نگار)دھنوٹ اور گردونواح میں مہنگی بجلی اور اضافی بلوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ بھاری بھرکم بلوں کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے شہری شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پہلے ہی گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل بنا دیا ہے ، جبکہ بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی بھی ان کے لیے بڑا مسئلہ بن گئی ہے ۔ محدود آمدن والے خاندانوں کے لیے روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے ساتھ بجلی کے اخراجات برداشت کرنا دشوار ہو رہا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور اضافی بلوں کے مسئلے کا نوٹس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments