سٹریٹ لائٹس اور پولیس گشت نہ ہونے پر وارداتوں میں اضافہ

سٹریٹ لائٹس اور پولیس گشت نہ  ہونے پر وارداتوں میں اضافہ

وجھیانوالہ (نامہ نگار)وجھیانوالہ میں سٹریٹ لائٹس کی عدم فراہمی اور مبینہ طور پر پولیس گشت نہ ہونے کے باعث شہری چوری کی وارداتوں سے پریشان ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بکریوں اور دیگر مویشیوں کی چوری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ، جبکہ جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت گلیوں اور سڑکوں پر روشنی کا مناسب انتظام نہ ہونے سے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں اور پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے تاکہ چوری کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی بہتر صورتحال یقینی بنائی جائے تاکہ لوگ رات کو بلاخوف و خطر آرام کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...