وہاڑی:بستی ترسانگی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب

وہاڑی:بستی ترسانگی میں  واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) عزیز گروپ آف مساجد کے زیر اہتمام بستی ترسانگی 180 ای بی میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا۔

پلانٹ کا افتتاح صدر انجمن تاجران اڈا پکھی موڑ ڈاکٹر عبداللہ عظیم چوہدری نے کیا۔اس فلاحی منصوبے کی تکمیل میں خان ملازم حسین جوئیہ نے خصوصی کردار ادا کیا۔ فلٹریشن پلانٹ سے بستی اور گردونواح کے سینکڑوں افراد مستفید ہوں گے ۔منصوبے کا مقصد مقامی آبادی کو صاف اور محفوظ پانی فراہم کرنا ہے ۔ فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں سہولت ملے گی اور آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خدشات کم کرنے میں مدد ملے گی۔اہل علاقہ نے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے منصوبے میں کردار ادا کرنے والوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی عوامی فلاح و بہبود کا اہم حصہ ہے اور ایسے منصوبے مقامی آبادی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...