ہمت کارڈ،معذور افراد کے سہ ماہ وظیفہ کی قسط جاری

ہمت کارڈ،معذور افراد کے سہ ماہ وظیفہ کی قسط جاری

مستحق افراد اے ٹی ایم یا قریبی فرنچائز سے رقم حاصل کرسکتے ہیں

ملتان (لیڈی رپورٹر)محکمہ سوشل ویلفیئر حکومت پنجاب کی جانب سے ہمت کارڈ کے تحت مستحق معذور افراد کے لئے ستمبر 2026 کی سہ ماہی وظیفے کی قسط جاری کر دی گئی ہے ۔ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان ام فروہ ہمدانی کے مطابق ہمت کارڈ کے حامل معذور افراد جنہوں نے تاحال اپنی قسط وصول نہیں کی، وہ اے ٹی ایم یا قریبی فرنچائز کے ذریعے اپنی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمت کارڈ سے متعلق معلومات اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن نمبر 1312 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے معذور افراد یا ان کے لواحقین مزید معلومات کے لئے دفتر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، ایم ڈی اے چوک ملتان یا محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے قریبی دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...