آئل ٹینکرز کی بے ہنگم پارکنگ، ٹریفک جام معمول

آئل ٹینکرز کی بے ہنگم  پارکنگ، ٹریفک جام معمول

قصبہ گجرات (نامہ نگار )محمود کوٹ پی ایس او ڈپو کے اطراف آئل ٹینکرز کی بے ہنگم پارکنگ، ٹریفک جام معمول بن گیا۔۔۔۔

مریضوں، طلبہ اور شہریوں کو مشکلات، اہلیانِ محمود کوٹ کا انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔محمود کوٹ میں پی ایس او آئل ڈپو کے داخلی و خارجی راستوں پر آئل ٹینکرز کی بے ہنگم پارکنگ کے باعث ٹریفک جام روزمرہ کا معمول بن گیا، جس سے مریضوں، طلبہ اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق ڈپو کے اطراف سڑکوں پر بڑی تعداد میں آئل ٹینکرز کھڑے رہنے سے آمدورفت متاثر ہوتی ہے اور شہریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ٹریفک کی بندش کے باعث ہنگامی صورتحال میں ایمبولینسوں کی بروقت آمدورفت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...