ادھوری گلیاں، نامکمل نالیاں گندا پانی جمع ،زندگی اجیرن
وجھیانوالہ (نامہ نگار ) مین روڈ خانیوال، وہاڑی پر واقع گاؤں 62 ڈبلیو بی میں ادھوری گلیاں، نامکمل نالیاں، سڑکوں پر گندا پانی اور کھارے پینے کے پانی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔۔۔۔
فلٹریشن پلانٹ اور بنیادی مرکزِ صحت بھی موجود نہیں اہلِ علاقہ کا شکوہ ہے کہ MPA اور MNA الیکشن میں وعدے کرکے غائب ہو جاتے ہیں، جبکہ ترقیاتی کام ادھورے پڑے ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ گاؤں کو ماڈل گاؤں بنایا جائے ۔ شہریوں کا دوٹوک اعلان: پہلے مسائل حل کریں، پھر ووٹ مانگنے آئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments