مہنگی بجلی نے عوام کی مشکلا ت میں اضافہ کردیا، سید ناصر شاہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر پیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام اور تاجر برادری کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔۔۔۔
بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ سے کاروباری اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جس سے چھوٹے تاجروں اور عام شہریوں کے لیے گھریلو و کاروباری اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے ۔اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مو ثر اقدامات کیے جائیں۔ پیر سید ناصر شاہ نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments