ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،ماڈل ہائی سکول جہانیاں فائنل میں پہنچ گیا
جہانیاں (نامہ نگار)گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جہانیاں کی شاندار کامیابی، خانیوال پبلک سکول کو کرکٹ سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔۔۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے زیرِ اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے کرکٹ سیمی فائنل میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جہانیاں کی ٹیم نے خانیوال پبلک سکول کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں خانیوال پبلک سکول کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 128 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جہانیاں کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا کر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments