عطائیوں، جعلی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈؤن شروع

عطائیوں، جعلی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈؤن شروع

غیر قانونی طبی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلع خانیوال میں عطائیوں، جعلی ڈاکٹروں اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے متعلقہ افسران کو غیر قانونی طبی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ڈرگ انسپکٹرز اور پیرا فورس کو مشترکہ کارروائیاں کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔میاں چنوں میں اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی کارروائی کے دوران عطائی کا کلینک سیل کر دیا گیا، جبکہ کبیروالا میں عطائیت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان سیل کی گئی۔اسی طرح میاں چنوں اور کبیروالا میں 2 میڈیکل اسٹورز کے چالان بھی کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...