پٹرولیم لیوی ختم کی جائے ، جماعت اسلامی کا احتجاج مظاہرہ

پٹرولیم لیوی ختم کی جائے ، جماعت اسلامی کا احتجاج مظاہرہ

مزیدمعاشی بوجھ ناقابل برداشت، فرقان آصف ، جیپ ریلی مؤخر کرنے کا مطالبہ

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پٹرولیم لیوی ختم کی جائے ، عوام پر معاشی بوجھ مزید برداشت نہیں ہو سکتا، فرقان آصف بزدار، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، جیپ ریلی مؤخر کرنے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر ملک بھر کی طرح ضلع کوٹ ادو میں بھی جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سول سوسائٹی، طلبہ، وکلا اور شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی تحصیل چوک سرور شہید چوہدری عبداللطیف اور جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی تحصیل چوک سرور شہید مولانا اسماعیل آصف نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی تحریک کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے ہدایت ملنے پر تحریک کو اسلام آباد تک لے جانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ امیر جماعت اسلامی شہر کوٹ ادو جاوید اقبال اخوان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں، مہنگائی کے باعث عام شہری پہلے ہی شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں، اس لیے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹ ادو فرقان آصف بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم لیوی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام پر معاشی بوجھ بڑھ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...