لودھراں میں جدید ویٹرنری ڈیزیز انویسٹی گیشن لیبارٹری کا قیام
افتتاح رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی زبیر خان بلوچ نے کیا
لودھراں(سٹی رپورٹر)لودھراں میں جدید وٹرنری ڈیزیز انویسٹی گیشن لیبارٹری کا قیام۔ وٹرنری ڈیزیز انویسٹی گیشن لیبارٹری کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی زبیر خان بلوچ نے کیا۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اللہ بچایا، ڈیزیز انویسٹیگیشن آفیسر ملتان ڈاکٹر محمد شفیق، اسسٹنٹ ڈیزیز انویسٹی گیشن آفیسر ڈاکٹر غلام یسین،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد مہتاب اعظم،وٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد ندیم اور کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔جدید لیب میں خون کی مکمل جانچ،خون کے کیمیاوی اجزا،کلچرل سیفٹی کینٹ،پانی کی پی ایچ،گوبر،جلد،پوسٹ ماٹم، گل گھوٹو،ٹی بی،رانی کھیت،بروسی نوسسز کے ٹیسٹ مفت ہوسکیں گے ۔ چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی زبیر خان بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں جدید وٹرنری لیب کے قیام پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مشکور ہیں، مویشی پال حضرات اور کسانوں کے جانوروں کو فری فار کاسٹ طبی سہولیات میسر آئیں گی، حکومت پنجاب ہر جدت کے منصوبوں میں لودھراں کو ترجیح دے رہی ہے ،جدید انویسٹی گیشن سے جانوروں کی بیماریاں اب انسانوں میں منتقل نہیں ہو سکیں گی،عوامی خدمت کے کاموں کا تسلسل جاری رکھیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments