سیف سٹی کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز:جمیل اشرف

 سیف سٹی کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز:جمیل اشرف

قوانین کی خلاف ورزی پر 40 موٹر سائیکل و رکشہ مالکان کیخلاف کارروائی 50 کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی :ڈسٹرکٹ منیجر سیف سٹی اتھارٹی

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی) سیف سٹی اتھارٹی کے ڈسٹرکٹ منیجر جمیل اشرف نے کہا ہے کہ کنٹرول روم کی مؤثر نیٹ ورکنگ اور جدید نگرانی کے نظام کی بدولت جرائم کی روک تھام، اشتہاری ملزمان، انتہائی مطلوب جرائم پیشہ عناصر اور ڈاکوؤں کی تلاش و گرفتاری کے سلسلے میں سیف سٹی اتھارٹی اعلیٰ حکام اور عوام کی توقعات پر پورا اتر رہی ہے ۔ سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں کے انجن نمبروں میں ردوبدل، جعلی اور غیر منظور شدہ نمونے کی نمبر پلیٹوں کی مانیٹرنگ کے دوران 40 سے زائد موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ، جن میں احتشام الطاف، محمد خرم شہزاد، غلام مصطفیٰ اور شفقت حشمت سمیت دیگر افراد شامل ہیں ۔ جمیل اشرف نے مزید بتایا کہ سیف سٹی اتھارٹی 50 سے زائد کیمروں کے ذریعے سڑکوں پر درختوں اور سیوریج ہولز کے ڈھکنوں کی چوری، ون ویلنگ، زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور کھیتوں میں فصلوں کی باقیات جلانے جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے دن رات متحرک ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...