چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم
عثمان کے گھر کا صفایا، آصف کی بکریاں، غلام حسین کی موٹرسائیکل چوری
ملتان (کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے مسلح افراد نے معشوق سے نقدی و موبائل فون چھین لیا تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں نامعلوم افراد عثمان کے گھر سے نقدی و گھریلو سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقہ سے صفدر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی ۔تھانہ سٹی جلالپور کے علاقہ سے آصف کی بکریاں چوری کرلی گئیں ۔تھانہ گلگشت کے علاقہ سے غلام حسین کا موٹرسائیکل چوری کرلیا گیا ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے حیدر کا موبائل فون چوری ہوگیا ۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے عطا سے نقدی چھین لی گئی تھانہ قادرپوراں کے علاقہ سے فیاض کی مشین چھین لی گئی ۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ سے فیضان سے دونامعلوم مسلح افراد نے موبائل و نقدی چھین لی ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے شفیق کا رکشہ چوری کرلیا گیا تھانہ کپ کے علاقہ سے جاوید کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments