پارٹی کے اسیر رہنماؤں کو طبی سہولیات دی جائیں،تیمورمہے

پارٹی کے اسیر رہنماؤں کو طبی سہولیات دی جائیں،تیمورمہے

کسی قیدی کو علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی

ملتان (لیڈی رپورٹر) سینئر رہنماء تحریک انصاف و سیکرٹری قانون پنجاب بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے کوٹ لکھپت جیل میں دورانِ سماعت کے بعد ہونے والی ملاقات میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے پی ٹی آئی قیادت کے نام مشترکہ پیغام میں اتحاد، تحمل، باہمی مشاورت اور نظم و ضبط پر زور دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی رہائی کو پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ تین سالوں سے زائد نا حق قید وبند کی مشکلات برداشت کرتے ہوئے محض دو ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلے نہ ہونے کی وجہ سے قید میں رکھے جانا انصاف کی کھلی نفی ہے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چودھری کی دن بدن بگڑتی ہوئی طبی حالت کے پیشِ نظر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرکے بہتر علاج کی سہولت فراہم کی جانی چاہیے ۔ قید میں ہونے کاہرگز مطلب یہ نہیں کہ انہیں بنیادی انسانی حقوق بالخصوص علاج معالجے کے حق اور سہولیات سے محروم رکھا جائے ۔جیل میں بند کسی بھی قیدی کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم نہ کرنا آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اس لئے میری معزز آزاد عدلیہ سے اپیل ہے کہ جیل میں بندڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چودھری سمیت تحریک انصاف کے تمام کارکنان کو بہتر علاج معالج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...