ملتان ڈویژن فٹ بال چیمپئن شپ، خانیوال نے ٹائٹل جیت لیا

ملتان ڈویژن فٹ بال چیمپئن  شپ، خانیوال نے ٹائٹل جیت لیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ 2026ء میں خانیوال نے وہاڑی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔۔۔

، جبکہ وہاڑی کی ٹیم رنر اپ قرار پائی۔ڈویژنل اسپورٹس کمپلیکس ملتان میں ڈویژنل اسپورٹس آفس کے زیر اہتمام ہونے والی چیمپئن شپ میں ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں خانیوال نے ملتان اور دوسرے میں وہاڑی نے لودھراں کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں ملتان نے لودھراں کو ہرا دیا۔فائنل میں خانیوال اور وہاڑی کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت تک برابر رہا، تاہم پنالٹی شوٹ آؤٹ پر خانیوال نے کامیابی حاصل کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...