مبینہ زیادتی کے دو واقعات پولیس کی تحقیقات شروع
ملتان (کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں مبینہ جنسی زیادتی کے دو واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔۔۔
۔پولیس کے مطابق گلگشت کے علاقے سبزہ زار کالونی کی رہائشی خاتون (ع) نے اطلاع دی کہ ٹک ٹاک کے ذریعے ایک شخص سے دوستی ہوئی، جس نے مبینہ طور پر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔دوسرے واقعے میں ممتاز آباد پولیس کو گارڈن ٹاؤن کے رہائشی فیضان نے اطلاع دی کہ 24 سالہ (ن) گھر سے گول گپے لینے نکلی تھی، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی اطلاعات پر کارروائی شروع کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments