عمار یاسر کو صدر چیمبر سمال ٹریڈرز منتخب ہونے پر مبارکباد

عمار یاسر کو صدر چیمبر سمال  ٹریڈرز منتخب ہونے پر مبارکباد

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران اللہ وسایا چوک کے صدر مہر چاند رمضان سیال نے بزرگ تاجر رہنما اور چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق سے ملاقات کی اور ۔۔۔

ان کے صاحبزادے خواجہ عمار یاسر کو چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کا صدر جبکہ خواجہ احمد نبیل کو ایوان تجارت و صنعت ملتان کا ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔خواجہ محمد شفیق نے مہر چاند رمضان سیال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں انجمن تاجران اللہ وسایا چوک کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ان کے والد مرحوم مہر رمضان سیال کی تاجر برادری اور سماجی شعبے میں خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ تاجر برادری کے اتحاد اور مشترکہ جدوجہد سے مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکتے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...