جماعت اہلسنت کالاہورمیں یکم نومبر سے کنونشن کا اعلان

جماعت اہلسنت کالاہورمیں یکم نومبر سے کنونشن کا اعلان

ملتان سے کثیر تعداد میں کارکن شرکت کریں گے ، رہنماؤں کی پریس کانفرنس

ملتان (کرائم رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان ضلع ملتان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جماعت غیر سیاسی تنظیم ہے اور تحفظ ناموس رسالت ؐ اور نظام مصطفی ٰ ؐ کا نفاذ اس کے منشور کا بنیادی حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔مشترکہ پریس کانفرنس میں ضلعی آرگنائزر علامہ قاری خادم حسین سعیدی، ضلعی امیر علامہ مفتی غلام یٰسین خان سعیدی، ضلعی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ قاری مطیع الرسول سعیدی، نائب ناظمین علامہ غلام شبیر سواگی اور قاری غلام مرتضیٰ مہروی، ناظم نشرواشاعت ملک محمد کاظم سعیدی، سٹی نائب امیر مفتی محمد صدیق سعیدی اور سٹی نائب ناظم قاری محمد فیاض سعیدی نے شرکت کی۔رہنماؤں کے مطابق جماعت اہل سنت پنجاب کے زیر اہتمام ورکر کنونشن یکم نومبر 2026ء بروز اتوار سنی سیکرٹریٹ، کالا شاہ کاکو، لاہور میں منعقد ہوگا۔ کنونشن سے مرکزی و صوبائی قائدین، علما کرام اور مذہبی اسکالرز خطاب کریں گے ، جبکہ صوبے بھر سے کارکنوں کے قافلے شریک ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ملتان ضلع سے بھی کارکن قافلے کی صورت میں کنونشن میں شرکت کریں گے ۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر کنونشن کی کامیابی، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...