غازی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی سکالرز کے امتحانات جاری

غازی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی  سکالرز کے امتحانات جاری

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تحقیقی سرگرمیوں اور ۔۔۔

تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے مختلف شعبہ جات کے پی ایچ ڈی سکالرز کے جامع تحریری امتحانات جاری ہیں۔ امتحانات میں نو شعبہ جات نباتیات، حیوانیات، کیمیا، اردو، اسلامیات، ریاضی، بزنس مینجمنٹ، تاریخ اور باغبانی کے سکالرز حصہ لے رہے ہیں۔ جامع امتحانات کا مقصد ڈاکٹریٹ کی سطح پر سکالرز کی علمی استعداد اور تحقیقی صلاحیتوں کا جائزہ لینا اور معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...