سکولوں میں چائے بنانے سمیت ہر قسم کی کوکنگ پر پابندی
گیس سلنڈر ملنے پر ہیڈ ماسٹر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا انتباہ
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں میں طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے چائے بنانے سمیت کھانا پکانے کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی سکول میں گیس سلنڈر موجود ہونے پر متعلقہ ہیڈ ماسٹر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی کی جا سکتی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق طلبہ کی جان و سلامتی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکولوں میں گیس سلنڈروں کے استعمال سے حادثات کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے ، اس لیے پابندی پر عمل درآمد ضروری ہے ۔محکمے نے والدین کو بھی ہدایت کی ہے کہ اگر کسی سکول میں گیس سلنڈر موجود ہو تو وہ متعلقہ ہیڈ ماسٹر کے خلاف درخواست جمع کرا سکتے ہیں، تاکہ معاملے کا جائزہ لے کر ضروری کارروائی کی جا سکے ۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments