نشتر ہسپتال، آئی سی یو توسیع، طبی سہولتیں بہتر بنانے کا فیصلہ

نشتر ہسپتال، آئی سی یو توسیع، طبی سہولتیں بہتر بنانے کا فیصلہ

وائس چانسلر ان ایم یو کا دورہ،نئی طبی مشینری کی تنصیب ، بہتر علاج کی فراہمی پر غور

ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے 26 اکتوبر 2026 کو نشتر اسپتال ملتان کا دورہ کیا اور انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) کی توسیع کے منصوبے اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر اسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ وائس چانسلر نے اسپتال کے وارڈ نمبر 8 کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔بعد ازاں آئی سی یو کی توسیع اور بہتری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں شعبہ بے ہوشی و انتہائی نگہداشت کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عامر اور کلینیکل رجسٹرار ڈاکٹر شہاب خاکوانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی سی یو کی توسیع، نئی طبی مشینری کی تنصیب اور مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا کہ اسپتال میں علاج معالجے کا معیار بہتر بنانے اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں گے ۔ انہوں نے آئی سی یو کی توسیع کے منصوبے پر مؤثر عمل درآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...