ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ،میپکو کھلاڑیوں نے دو میڈلز جیت لیے
غزالہ رمضان نے 100 میٹر گولڈ ، عرفان کا 3000 میٹر میں سلور میڈل
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو کے کھلاڑیوں نے کراچی میں منعقدہ 54ویں لوک سہائتا نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2026ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ اور سلور میڈلز جیت لیے ۔میپکو کی ایتھلیٹ غزالہ رمضان نے خواتین کی 100 میٹر ہرڈلز ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جبکہ محمد عرفان نے 3000 میٹر اسٹیپل چیز ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل جیتا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد اور چیف ہیومن ریسورس اینڈ کیریئر پلاننگ آفیسر میاں محمد سہیل افضل نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پر ان کی کامیابی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کا ثبوت ہے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے میپکو اسپورٹس ایسوسی ایشن اور ادارے کا وقار بلند کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ سے مزید کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نظم و ضبط اور مسلسل محنت کے ذریعے قومی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنا ممکن ہے ۔میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے نائب صدر آفتاب فضل، سیکرٹری حیدر عثمان اٹھنگل اور اسپورٹس آفیسر رضیہ سلطانہ نے بھی دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی دکھا کر میپکو اور پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments