میپکو کے تین ملازمین کو سزائیں ایک اہلکار نوکری سے برطرف
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے محکمانہ کارروائی کے دوران الزامات ثابت ہونے پر ایک اہلکار کو نوکری سے برطرف جبکہ دو ملازمین کو۔۔
مختلف سزائیں سنا دی ہیں۔چیف انجینئر آپریشن اینڈ مینٹی ننس ڈسٹری بیوشن میپکو محمد شہزاد راعی نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جلال پور پیروالہ سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ دوم سید کامران حیدر کو الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا۔اسی طرح 132 کے وی میران پور گرڈ اسٹیشن گیلے وال میں تعینات اے ایس ایس اے محمد آصف کو جلال پور پیروالہ گرڈ اسٹیشن میں تعیناتی کے معاملے پر موجودہ سکیل میں دو سال کے لیے دو درجے تنزلی کی سزا دی گئی ہے۔جلال پور پیروالہ کے لائن مین گریڈ اول اور قائم مقام لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ دوم محمد ساجد صدیق کو بھی دو سال کے لیے لائن مین گریڈ دوم کے عہدے پر تنزلی کی سزا سنائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments