میپکو کچا کھوہ سب ڈویژن میں مبینہ اوور بلنگ کا انکشاف
وجھیانوالہ (نامہ نگار ) میپکو سب ڈویژن کچا کھوہ کے فیڈر چک نمبر 86/15-L میں مبینہ اوور بلنگ کا انکشاف ہوا ہے ۔۔
، متاثرہ صارف نے وزیراعظم پاکستان اور چیف ایگزیکٹو میپکو سے فوری نوٹس لینے ، بجلی کے بل کی درستگی اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ اکتوبر 2026ء کے بجلی بل میں صارف کی میٹر ریڈنگ 4341 درج کرکے 138 یونٹس کی مد میں 3632 روپے کا بل جاری کیا گیا، جبکہ صارف کی جانب سے اسی تاریخ کو لی گئی میٹر کی تصویر میں ریڈنگ 4331.7 ظاہر ہو رہی ہے ، جس سے تقریباً 10 یونٹس کا فرق سامنے آیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments