کوٹ ادو : ہائی ایس اور موٹرسائیکل میں تصادم، لڑکا جاں بحق
ہیڈ کالو کے قریب حادثہ، 13 سالہ محمد عاصم جاں بحق، پانچ سالہ چاند زخمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) قصبہ گجرات کے علاقے ہیڈ کالو کے قریب تیز رفتار ہائی ایس اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ پانچ سالہ بچہ زخمی ہوگیا، حادثے کے باعث علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ہیڈ کالو کے قریب موٹرسائیکل اور تیز رفتار ہائی ایس کے درمیان تصادم ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار یوٹرن لے رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ہائی ایس سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 13 سالہ محمد عاصم سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ پانچ سالہ چاند علی معمولی زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments