مظفرگڑھ میں 262 غیر رسمی پرائمری سکول قائم کیے گئے

 مظفرگڑھ میں 262 غیر رسمی پرائمری سکول قائم کیے گئے

10ہزار 963بچوں کی پرائمری تعلیم مکمل، ایونٹ میں شرکا کو بریفنگ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) جی پی ای تعلیم پروگرام کی کامیابیوں اور تعلیمی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی ڈاکٹر طاہرہ رفیق کی نگرانی میں شوکیس ایونٹ منعقد ہوا جس میں تعلیمی افسران، غیر سرکاری تنظیموں، سول سوسائٹی، اساتذہ، طلبہ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ندیم بٹ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ایجوکیشن میڈم طیبہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی اشفاق احمد، سید ابوذر حمدانی اور غزالی فاؤنڈیشن کے مینیجر سعد اللہ سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب میں بتایا گیا کہ جی پی ای تعلیم پروگرام کے تحت ضلع مظفرگڑھ میں 262 غیر رسمی پرائمری سکول قائم کیے گئے جہاں گزشتہ 30 ماہ کے دوران 10963 بچوں نے پرائمری تعلیم مکمل کی، جن میں 5970 طالبات اور 4993 طلبہ شامل ہیں۔ لٹریسی فیلڈ سٹاف نے کامیاب طلبہ کو جماعت ششم میں داخل کرانے کے لیے معاونت فراہم کی۔ تقریب میں اساتذہ کی تربیت، طلبہ کی تعلیمی جانچ، سکولوں کی نگرانی اور بچوں کو رسمی تعلیمی نظام میں شامل کرنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکا نے غیر رسمی تعلیم کے فروغ، تعلیمی مواقع بڑھانے اور اداروں کے درمیان مؤثر تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...