ناقص اشیائے خوردونوش کی فروخت، شہری بیماریوں کا شکار

  ناقص اشیائے خوردونوش کی فروخت، شہری بیماریوں کا شکار

شوارما، برگر، جعلی دودھ اور مضرصحت پانی فروخت، حکام سے نوٹس کا مطالبہ

 جہانیاں (نمائندہ دنیا) جہانیاں شہر اور گردونواح میں ناقص اشیائے خوردونوش کی مبینہ فروخت جاری، شوارما، برگر پوائنٹس، ہوٹلوں اور باربی کیو مراکز پر حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں سے شہریوں کی صحت خطرے میں پڑگئی۔ تفصیل کے مطابق شہریوں نے شکایت کی ہے کہ مختلف بازاروں اور گلی محلوں میں قائم فوڈ پوائنٹس پر ناقص گھی، غیرمعیاری گوشت اور دیگر اشیا استعمال کی جارہی ہیں جبکہ پھٹہ رکشوں پر نصب ٹینکیوں کے ذریعے مبینہ مضرصحت پانی فروخت کیا جارہا ہے ۔ ناقص گھی سے تیار مٹھائیوں، سموسوں، پکوڑوں اور جعلی دودھ کی فروخت کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ شہریوں محمد شفیق، محمد نوید، محمد عمران، محمد حسن، محمد قاسم، محمد عثمان، رحمان اور دیگر نے فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ غیرمعیاری خوراک سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ انہوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...