سول لائنز میں سٹریٹ لائٹس غائب، شہری خوفزدہ

 سول لائنز میں سٹریٹ لائٹس غائب، شہری خوفزدہ

اندھیرے کے باعث وارداتوں میں اضافے کی شکایات، لائٹس کی بحالی کا مطالبہ

 خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) شہر کے اہم علاقے سول لائنز میں سٹریٹ لائٹس کی عدم فراہمی کے باعث رات کے اوقات میں گلیاں اور سڑکیں اندھیرے میں ڈوب جاتی ہیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مبینہ وارداتوں میں اضافے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیل کے مطابق سول لائنز کے رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث رات کے وقت گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہوگیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اندھیرے کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کو وارداتوں کے مواقع مل سکتے ہیں جبکہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام کی عدم توجہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور نئی لائٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو تحفظ مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...