درس نظامی عالیہ اول کے پانچ طلبہ بی ایس انگلش کیلئے منتخب
مونڈکا (نامہ نگار )درس نظامی عالیہ اول کے پانچ ہونہار طلبہ چار سالہ بی ایس انگلش پروگرام کے لیے منتخب ہوگئے۔۔
،علامہ ڈاکٹر محمد طارق بھابھہ نے بتایا کہ حافظ محمد اسد رشید، حافظ محمد یعقوب، حافظ محمد عتیق رمضان، محمد رضوان کھکھ اور محمد شرجیل بھٹی بی ایس انگلش پروگرام میں منتخب ہوئے ہیں۔ اس کامیابی پر ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان، ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ، سابق وفاقی وزیر مہر ارشاد احمد سیال، نوابزادہ عمران احمد خان، میاں سلیم اصغر مکول، میاں جہانگیر بدر مکول، میاں نوید اصغر مکول، ڈاکٹر عبدالرشید شیخ اور دیگر شخصیات نے مبارکباد دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments