ایل پی جی 650 روپے کلو فروخت ہونے لگی ، شہری پریشان
ماہڑہ (نامہ نگار) ماہڑہ، روہیلانوالی اور گردونواح میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں مبینہ خودساختہ اضافے نے۔۔۔
شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں، سرکاری نرخ 280 روپے فی کلو ہونے کے باوجود گیس 650 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ماہڑہ، روہیلانوالی اور نواحی علاقوں میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث گھریلو صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں کے مطابق سرکاری نرخنامے کو نظرانداز کرتے ہوئے بعض دکاندار گیس من مانے نرخوں پر فروخت کررہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments