پولیس کی کارروائی ناجائز اسلحہ رکھنے والا گرفتار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) دائرہ دین پناہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو گرفتار کرکے۔۔۔
اس کے قبضے سے تیس بور پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ اے ایس آئی محمد اشفاق پولیس ٹیم کے ہمراہ معمول کے گشت پر موجود تھے کہ اسی دوران ایک شخص پیدل آتا دکھائی دیا جو پولیس کو دیکھتے ہی واپس مڑنے لگا۔ مشکوک حرکات پر پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرکے اسے قابو کرلیا۔ تلاشی لینے پر ملزم کے قبضے سے تیس بور پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments