ہسپتال کی فارمیسی سے جعلی انجکشن برآمد
بورے والا (نمائندہ دنیا ) حمید بلاک ماڈل ٹاؤن میں واقع معروف ہسپتال کی فارمیسی سے مبینہ جعلی انجکشن برآمد ہونے کا انکشاف۔۔
، سپلائی کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر سوالات اٹھ گئے ۔ تفصیل کے مطابق ڈرگ انسپکٹر جانسن کامران گل نے فارمیسی میں ادویات کی چیکنگ کے دوران مشکوک انجکشن پکڑے جن کے جعلی ہونے کی متعلقہ انجکشن ساز کمپنی نے بھی مبینہ تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق انجکشن فراہم کرنے والے ڈیلر اور سپلائی کمپنی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی جبکہ فارمیسی پر موجود عثمان نذیر اور محمد پرویز کے خلاف کارروائی شروع ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments