چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں شہری لاکھوں سے محروم
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) ضلع بھر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، شہری لاکھوں روپے کی نقدی اور۔۔
قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جانے لگی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں دو مسلح ڈاکو محمد عمران کے کریانہ سٹور سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں نامعلوم چور مقبول احمد کی موٹرسائیکل فیملی پارک سے جبکہ شفیق کی موٹرسائیکل قبرستان سے چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ فتح شاہ کی حدود میں نامعلوم چور عبداللہ کی جیب سے 10 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون نکال کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ ساہوکا کی حدود میں قمرالزمان کی موٹرسائیکل بھی چوری ہوگئی۔ دوسری جانب تھانہ گگو کی حدود میں چک نمبر 281 ای بی کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں چور رات کی تاریکی میں دروازے کے کنڈے کاٹ کر داخل ہوئے اور ہزاروں روپے مالیت کا ڈی وی آر، کیمرے اور ایل سی ڈی چوری کرکے فرار ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments