سکولوں میں 1600 ہیڈ ماسٹرز بھرتی کرنے کی تجویز

 سکولوں میں 1600 ہیڈ ماسٹرز بھرتی کرنے کی تجویز

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سربراہان کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے 1600 ہیڈ ماسٹرز مقررہ ماہانہ تنخواہ پر تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔۔۔

 ذرائع کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت منتخب امیدواروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دینے کی تجویز زیر غور ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت امتحان لیا جائے گا، جبکہ کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے بعد مختلف سرکاری سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں ہیڈ ماسٹرز کو دو سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی تجویز ہے ، جس میں کارکردگی کی بنیاد پر توسیع کی جا سکے گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں دو ہزار سے زائد سرکاری سکولوں میں سربراہان کی آسامیاں خالی ہیں۔ مجوزہ بھرتیوں کے لیے پہلے کابینہ کمیٹی سے منظوری حاصل کی جائے گی، جس کے بعد باقاعدہ بھرتی کا عمل شروع ہو سکے گا۔واضح رہے کہ ہیڈ ماسٹرز کی تعداد، ماہانہ تنخواہ اور کنٹریکٹ کی مدت سے متعلق تجاویز تاحال زیر غور ہیں۔ ان پر حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...