مزید 6 ہزار 460 سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کی تیاری
فیز فور کی فہرست میں 600 ہائی ،5 ہزار 860 پرائمری و مڈل سکول شامل
ملتان (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے دائرہ کار میں مزید توسیع کی تیاری کر لی ہے ۔ مجوزہ منصوبے کے تحت چوتھے مرحلے میں صوبے بھر کے مزید 6 ہزار 460 سرکاری سکول نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ذرائع کے مطابق فیز فور کی مجوزہ فہرست میں 600 ہائی سکول جبکہ 5 ہزار 860 پرائمری اور مڈل سکول شامل ہیں۔ منصوبے کی حتمی منظوری کے بعد آؤٹ سورسنگ کے چوتھے مرحلے پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پر قابو پانا، بنیادی سہولیات کی فراہمی بہتر بنانا اور تعلیمی معیار میں بہتری لانا ہے ۔ مجوزہ منصوبے کے تحت سکولوں کے انتظامی امور نجی شعبے کے سپرد کرکے تعلیمی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔تاہم سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے نئے مرحلے پر عمل درآمد مجوزہ فہرست کی حتمی منظوری سے مشروط ہے ۔ حکام کی منظوری کے بعد ہی منصوبے کے آغاز اور دیگر تفصیلات سے متعلق پیش رفت سامنے آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments