جہاز چوک کی دیوار رنگنے والے کی موٹرسائیکل چوری

 جہاز چوک کی دیوار رنگنے  والے کی موٹرسائیکل چوری

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) چک نمبر 135/16 ایل کا رہائشی محنت کش کیلون مسیح خانیوال چوک میں ۔۔۔

نصب ماڈل ہوائی جہاز کی باؤنڈری وال پر رنگ و روغن کا کام کر رہا تھا۔ اس نے اپنی موٹرسائیکل نمبر SLM-1431 کام کی جگہ سے چند گز کے فاصلے پر کھڑی کی اور دیوار پینٹ کرنے میں مصروف ہوگیا۔ اسی دوران نامعلوم چور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگیا۔ محنت کش کام سے فارغ ہوکر واپس پہنچا تو موٹرسائیکل غائب تھی جس پر اس نے تلاش شروع کی، تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...