میپکو ملازمین ریکوری اہداف تک ہرصورت مکمل کریں، ایکسین

 میپکو ملازمین ریکوری اہداف تک  ہرصورت مکمل کریں، ایکسین

دوکوٹہ (نامہ نگار ) ایکسین میپکو ڈویژن میلسی انجینئر اللہ ورایو نے کہا ہے کہ تمام ملازمین 31 اکتوبر تک ریکوری اہداف مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔۔

جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میپکو میلسی ڈویژن کا تمام عملہ میرا بازو ہے ، ہر ملازم اپنے فرائض دیانتداری اور ذمہ داری سے انجام دے ۔ بجلی چوری کرنے والے عناصر اور میپکو کے نادہندگان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...