بجلی چوری مقدمے میں عدالت کا کراس ورشن درج کرنے کا حکم
گگو منڈی (نامہ نگار ) میپکو عظیم آباد کے خلاف مبینہ زیادتیوں کے معاملے میں اہم عدالتی پیش رفت سامنے آگئی۔۔
، ایڈیشنل سیشن جج بورے والا شہباز احمد کھگھہ نے نواحی گاؤں 363 ای بی کے رہائشی منصب علی کے بجلی چوری کے مقدمے میں کراس ورشن کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منصب علی کی جانب سے معروف قانون دان ملک اکبر علی اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کے ٹیوب ویل پر 45 سولر پلیٹیں نصب ہیں جن کے ذریعے ٹیوب ویل چلایا جاتا ہے جبکہ بجلی کا کنکشن صرف متبادل انتظام کے طور پر استعمال ہوتا ہے ۔ وکیل کے مطابق منصب علی چھوٹے زمیندار ہیں اور دستیاب شمسی توانائی کے پیش نظر بجلی چوری کے الزام کا شواہد کی روشنی میں جائزہ لیا جانا چاہیے ۔ عدالت نے میٹر انسپکٹر کفایت احمد بھٹی اور لائن مین محمد شاہد کے خلاف کراس ورشن کا حکم جاری کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments