جہانیاں کے تاجر رہنماؤں کی ڈپٹی کمشنر خانیوال سے ملاقات

جہانیاں کے تاجر رہنماؤں کی ڈپٹی کمشنر خانیوال سے ملاقات

تاجروں کے مسائل اور کاروباری سرگرمیوں پر گفتگو، نومنتخب باڈی کو مبارکباد

جہانیاں (نمائندہ دنیا) مرکزی انجمن تاجران جہانیاں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد سے ملاقات کی جس میں تاجر برادری کو درپیش مسائل، کاروباری سرگرمیوں میں بہتری اور جائز مطالبات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق مرکزی انجمن تاجران جہانیاں کے صدر راؤ انیس احمد اور جنرل سیکرٹری فرمان اللہ مغل نے ڈپٹی کمشنر حنا ارشد سے ملاقات کرکے تاجروں کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مرکزی انجمن تاجران جہانیاں کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں سلیم کمبوہ، چوہدری سفیان نجر اور راؤ معین الاسلام بھی موجود تھے ۔ تاجر رہنماؤں نے انتظامیہ کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور کاروباری ماحول بہتر کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔ ملاقات کو تاجر برادری اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...