بورے والا پولیس مقابلے میں زخمی انسپکٹر کا کامیاب آپریشن

بورے والا پولیس مقابلے میں زخمی انسپکٹر کا کامیاب آپریشن

راؤ یاسر نواز کے کندھے سے گولی نکال لی گئی، نشتر ہسپتال میں زیرعلاج

 بورے والا (نمائندہ دنیا ) مجاہد کالونی میں چار روز قبل پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے انسپکٹر راؤ یاسر نواز کا نشتر ہسپتال ملتان میں کامیاب آپریشن، ڈاکٹروں نے گردن اور کندھے کے قریب پیوست گولی نکال لی، زخمی انسپکٹر تاحال زیرعلاج ہیں۔ تفصیل کے مطابق مجاہد کالونی میں سنگین جرائم میں ملوث مبینہ ملزمان عاقب بھٹی اور ظفر بھٹی نے سرور نامی شخص کا مکان کرائے پر لے رکھا تھا جہاں دیگر مشتبہ افراد کی آمدورفت بھی تھی۔ اطلاع ملنے پر سرکل پولیس نے مکان پر چھاپہ مارا تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے انسپکٹر راؤ یاسر نواز زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے بعد سی سی ڈی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور سی سی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں ملزم ظفر اقبال ہلاک ہوگیا۔ ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو نے پولیس ٹیم کی بہادری کو سراہتے ہوئے زخمی انسپکٹر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...