خانیوال : 5 لاکھ 17 ہزار ایکڑ گندم کاشت کا ہدف مقرر

خانیوال : 5 لاکھ 17 ہزار ایکڑ گندم کاشت کا ہدف مقرر

کاشتکاروں کو بیج، کھادوں کے استعمال اور جدید طریقوں سے آگاہ کرنے کی ہدایت

 خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع خانیوال میں گندم کی کاشت کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی کے اجلاس میں رواں سیزن پانچ لاکھ سترہ ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کرنے کے ہدف کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ زراعت، کاشتکار نمائندگان، فرٹیلائزر ڈیلرز اور کھاد کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت توسیع کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو سرٹیفائیڈ بیج، جدید زرعی طریقوں اور یوریا، ڈی اے پی سمیت دیگر کھادوں کے متوازن استعمال سے آگاہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر پیداوار کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے آگاہی مہم کے لیے میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...