کوٹ ادو : پرانی مویشی منڈی کو پارک بنانے کا منصوبہ
ڈپٹی کمشنر کی شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن کے تحت شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے پرانی مویشی منڈی کو خوبصورت پارک میں تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد یوسف کے ہمراہ پرانی مویشی منڈی کا دورہ کیا اور مجوزہ پارک کی تعمیر کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پرانی مویشی منڈی کو جدید اور خوبصورت پارک میں تبدیل کرنے کے لیے جامع اور مؤثر منصوبہ بندی کی جائے تاکہ شہریوں کو صحت مند ماحول اور معیاری تفریحی سہولیات میسر آسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments