سرکاری دفاتر میں ملازمین کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے ، حنا ارشد
عوامی مسائل کا فوری حل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح : ڈپٹی کمشنر
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ نے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات تیز کردیے ۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے تمام سرکاری دفاتر میں افسران اور ملازمین کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ ان کی زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور محکموں کے سربراہان کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں عوامی مسائل اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ تمام افسران ذمہ داریاں دیانتداری سے ادا کریں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔ انہوں نے صفائی، نکاسی آب اور شہری مسائل کے حل کے لیے مربوط اقدامات، مہنگائی مافیا کے خلاف سخت کارروائی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔ انہوں نے تعمیراتی کاموں میں شفافیت اور سرکاری خدمات کا معیار بہتر بنانے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments