خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے 4 مقدمات
مبینہ زیادتی اور زیادتی کی کوششوں کے مقدمات درج، شہریوں میں تشویش
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) ضلع بھر میں خواتین اور بچوں کے خلاف مبینہ جنسی جرائم کے چار واقعات رپورٹ ہونے پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ، پولیس نے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہوکا کی حدود میں ملزم مدد علی کے خلاف پیر نامدار کی اہلیہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ فتح شاہ کی حدود میں چک نمبر 44 کے بی کے رہائشی محمد امین کی ہمشیرہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں علی رضا کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ اسی طرح تھانہ گگو کی حدود میں فیضان نامی شخص پر شاہ نواز کے نو سالہ بیٹے کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ تھانہ صدر کی حدود میں آسیہ پروین کے ساتھ علی رضا نامی شخص کی جانب سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا واقعہ بھی رپورٹ ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق چاروں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments